’نریندر مودی نے سخت محنت سے روپے کو اب تک کی سب سے نچلی سطح پر پہنچا دیا‘، کانگریس کا طنز

AhmadJunaidJ&K News urduMay 12, 2026360 Views


ایک ڈالر کے مقابلہ روپے کی قدر 95.63 پہنچنے کے بعد کانگریس نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ روپے کی خراب حالت ملک کی خراب معیشت کا ثبوت ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر اے آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر اے آئی</p></div>

i

user

google_preferred_badge

ڈالر کے مقابلے روپے کی کم ہوتی قدر معاملہ پر کانگریس نے ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ آج روپیہ اب تک کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گیا، جس کے بعد کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک مختصر پوسٹ جاری کر وزیر اعظم نریندر مودی پر طنزیہ انداز میں حملہ کیا ہے۔ کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’1 ڈالر = 95.63 روپیہ۔ نریندر مودی نے سخت محنت سے روپے کو اب تک کی سب سے نچلی سطح پر پہنچا دیا۔‘‘ ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ ’’روپے کی خراب حالت، ملک کی خراب معیشت کا ثبوت ہے۔ مودی ایک ناکام وزیر اعظم ہیں۔‘‘

کانگریس نے ہندی نیوز پورٹل ’نوبھارت ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے، جس میں روپے کی قدر گھٹنے کا ذکر ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی روپیہ منگل کو ابتدائی کاروبار میں 35 پیسے ٹوٹ کر اب تک کی سب سے نچلی سطح 95.63 پر پہنچ گیا۔ امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور سمجھوتہ کی امیدیں مندمل ہونے سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب گھریلو کرنسی پر دباؤ بڑھا ہے۔ انٹر بینک بیرون ملکی کرنسی ریگولیٹری مارکیٹ میں روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے 95.57 پر کھلا اور پھر ٹوٹ کر اب تک کی سب سے نچلی سطح 95.63 پر آ گیا، جو گزشتہ بند قیمت سے 35 پیسے کی گراوٹ ظاہر کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ روپیہ پیر کے روز 79 پیسے ٹوٹ کر امریکی ڈالر کے مقابلے اپنی ریکارڈ نچلی سطح 95.28 پر بند ہوا تھا۔ اس درمیان 6 اہم کرنسیوں کے مقابلے امریکی ڈالر کی حالت کو ظاہر کرنے والا ڈالر انڈیکس 0.19 فیصد کی سبقت کے ساتھ 98.14 پر رہا۔ گھریلو شیئر مارکیٹ میں سنسیکس ابتدائی کاروبار میں 525.44 پوائنٹس ٹوٹ کر 75489.84 پوائنٹس پر، جبکہ نفٹی 164.5 پوائنٹس پھسل کر 23651.35 پوائنٹس پر رہا۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...