
اس سلسلے میں ایرانی سفارت خانے نے ’ایکس‘پر تصاویر کے ساتھ اظہار تشکر کیا۔ سفارتخانے نے کہا کہ کشمیر کے رحم دل لوگوں کی انسانی امداد اور قلبی یکجہتی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ سفارتخانے نے یہ بھی کہا کہ ہم آپ کی رحم دلی اور انسانیت نوازی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے اپنی ایک اور پوسٹ میں ہندوستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ یہ عطیہ ایران میں جنگ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی ومالی نقصان اور متاثرین کی مدد کے لیے ہے۔ اس جنگ کو اسرائیل اور اس کے حامیوں کے ذریعہ مسلط کردہ بتایا جارہا ہے۔ اس کا مقصد ضرورتمندوں تک براہ راست امداد پہنچانا ہے۔ کشمیر کے لوگوں نے اس پہل سے اپنی یکجہتی اور حمایت ظاہر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی دہلی، لکھنؤ جیسے ملک کے مختلف حصوں میں ایران کے عوام کے لیے امداد جمع کی جارہی ہے۔






