نیوزی لینڈ ٹیم ’ٹی-20 عالمی کپ‘ کے فائنل میں ہوئی داخل، یکطرفہ مقابلہ میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے دی شکست

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 4, 2026359 Views


نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز فن ایلن نے محض 33 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 100 رن بنا کر ٹی-20 عالمی کپ مقابلہ میں سب سے تیز سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔

<div class="paragraphs"><p>نیوزی لینڈ کے بلے باز فن ایلن، تصویر ’ایکس‘ @ICC</p></div><div class="paragraphs"><p>نیوزی لینڈ کے بلے باز فن ایلن، تصویر ’ایکس‘ @ICC</p></div>

i

user

’ٹی-20 عالمی کپ 2026‘ کا پہلا سیمی فائنل مقابلہ آج کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں کھیلا گیا، جو پوری طرح سے یکطرفہ ثابت ہوا۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے اس مقابلہ میں ٹاس کیوی ٹیم کے کپتان مشیل سینٹنر نے جیتا اور پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ بہت صحیح ثابت ہوا، کیونکہ 77 رن پر ہی نصف ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی۔ ٹرسٹن اسٹبس اور مارکو یانسن کے درمیان ہوئی 73 رنوں کی شراکت داری نے ٹیم کو لڑائی میں واپس ضرور لایا، لیکن 170 رنوں کا ہدف ایڈن گارڈن کے میدان میں جیت کے لیے کافی نہیں تھا۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے بلے بازی میں مارکو یانسن (30 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 55 رن)، ڈیوالڈ بریوس (27 گیندوں میں 34 رن) اور ٹرسٹن اسٹبس (24 گیندوں میں 29 رن) کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پایا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کول میکونکی نے اننگ کے دوسرے ہی اوور میں (جو ان کا پہلا اوور تھا) کوئنٹن ڈیکاک اور ریان ریکلٹن کو پویلین بھیج کر جنوبی افریقہ کی کمر توڑ دی۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ انھوں نے ایک ہی اوور کیا اور 9 رن دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد انھیں دوسرا اوور کرنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔ 2-2 وکٹیں میٹ ہنری اور رچن روندرا کو بھی حاصل ہوئیں۔ 1-1 وکٹ لاکی فرگوسن اور جیمس نیشم کے حصے میں آئے۔ 20 اوورس میں جنوبی افریقہ کسی طرح 8 وکٹ کے نقصان پر 169 رن بنانے میں کامیاب ہوئی۔

نیوزی لینڈ کی جب بلے بازی شروع ہوئی تو سلامی بلے بازوں ٹم سائفرٹ اور فن ایلن نے ابتدا سے ہی جارحانہ رخ اختیار کر لیا۔ ٹم سائفرٹ کی شکل میں نیوزی لینڈ کا جب پہلا وکٹ گرا تو وہ دسویں اوور کی پہلی گیند تھی اور ٹیم کا اسکور 117 رن پہنچ چکا تھا۔ یعنی میچ جنوبی افریقہ کی گرفت سے پوری طرح باہر نکل چکا تھا۔ سائفرٹ نے 33 گیندوں میں 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 58 رن بنائے۔ دوسرے سلامی بلے باز فن ایلن نے تو ان سے بھی زیادہ طوفانی رنگ اختیار کیا ہوا تھا۔ سائفرٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد وہ مزید جارح ہو گئے اور محض 33 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 100 رن بنا کر ٹیم کو جیت دلانے کے بعد ہی دَم لیا۔ انھوں نے 8 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔ فن ایلن کو ان کی طوفانی اننگ کے لیے پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ رچن رویندر نے 11 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 13 رنوں کی اننگ کھیلی۔

جنوبی افریقہ کے گیندبازوں کی بری کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف کگیسو رباڈا ایسے گیندباز رہے، جن کا فی اوور 10 سے نیچے کا رَن ریٹ رہا۔ انھوں نے 3 اوورس میں 28 رن دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ باقی گیندباز وکٹ سے محروم رہے۔ مارکو یانسن نے تو 2.5 اوورس میں ہی 53 رن لٹا دیے۔ کاربن باش نے بھی 2 اوورس میں 35 رن اور لنگی اینگیڈی نے 2 اوورس میں 22 رن خرچ کیے۔ اپنی اسپن سے سبھی کو پریشان کرنے والے کیشو مہاراج بھی پٹائی سے نہیں بچ سکے۔ انھوں نے 3 اوورس میں 33 رن دیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...