پی سی بی نے پاکستانی ٹیم پر عائد کیا 50 لاکھ روپے کا جرمانہ، ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں ناقص کارکردگی کی ملی سزا

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 3, 2026361 Views

پاکستان کے ایکسپریس ٹریبیون کی ایک رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے ٹی-20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی اور سپر-8 مرحلہ سے آگے نہ بڑھ پانے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم، تصویر ’ایکس‘ @ICC

پاکستانی ٹیم، تصویر ’ایکس‘ @ICC

i

user

ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔ اب پی سی بی نے خراب کارکردگی پر ٹیم کے کھلاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے اور بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔ پی سی بی نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر 50 لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔

پاکستان کے ایکسپریس ٹریبیون کی ایک رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے ٹی-20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی اور سپر-8 مرحلہ سے آگے نہ بڑھ پانے کی وجہ سے یہ جرمانہ عائد کیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم پر ہندوستان کے خلاف ملی شکست کے بعد ہی جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا۔ حالانکہ پی سی بی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی عالمی کپ میں پاکستان کی کارکردگی سے ناراض ہیں۔ محسن نقوی سلمان آغا کو پاکستان ٹی-20 کی کپتانی سے ہٹا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بابر اعظم، عثمان خان، شاداب خان اور سلمان آغا کے ٹی-20 کیریئر پر بھی کوئی فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کو کچھ سینئر کھلاڑیوں سے آگے بڑھتے ہوئے نوجوان ٹیلنٹ پر توجہ دینی چاہیے اور جدید ٹی-20 کرکٹ کی بدلتی ضرورتوں کے مطابق ٹیم کی تشکیل نو کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ ٹیم گروپ اسٹیج میں ہندوستان کے خلاف بڑے فرق سے ہاری تھی، تاہم چھوٹی ٹیموں کے خلاف فتوحات حاصل کر کے سپر-8 مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔ سپر-8 کے 3 میچوں میں سے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، جبکہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سری لنکا کے خلاف سپر-8 کے آخری میچ میں پاکستان کو محض 5 رنز سے جیت ملی، جبکہ سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اسے کم از کم 65 رنز کے فرق سے جیتنا ضروری تھا۔ سری لنکا کے خلاف اس جیت کے باوجود پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا اور نیوزی لینڈ نے بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...