دبئی سے ہندوستان لایا گیا بھگوڑا انل کمار ریڈی، دھوکہ دہی اور دھمکی جیسے کئی معاملوں میں تھا فرار

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 26, 2026364 Views


آندھرا پولیس کی گزارش پر سی بی آئی نے 5 ستمبر 2022 کو انل کمار کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس جاری کروایا تھا۔ سی بی آئی کی اسپیشل یونٹ نے وزارت خارجہ اور ابوظبی کے افسران کے ساتھ مل کر یہ کارروائی کی۔

<div class="paragraphs"><p>ہتھکڑی، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>ہتھکڑی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

ہندوستانی جانچ ایجنسیوں کو بیرون ممالک میں چھپے مجرمین کو گرفتار کرنے میں لگاتار کامیابیاں مل رہی ہیں۔ سی بی آئی کو انٹرپول کی مدد سے یو اے ای میں چھپے مطلوبہ بھگوڑے انل کمار ریڈی کو بھی ہندوستان لانے میں کامیابی مل گئی ہے۔ یہ مجرم آندھرا پردیش میں کئی سنگین معاملوں میں ملزم ہے۔ انل کمار ریڈی پر دھوکہ دہی، مجرمانہ دھمکی جیسے کئی سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ آندھرا پردیش پولیس کو طویل مدت سے اس کی تلاش تھی۔ وہ قانون سے بچنے کے لیے یو اے ای میں جا کر چھپ گیا تھا۔

آندھرا پردیش پولیس کی گزارش پر سی بی آئی نے 5 ستمبر 2022 کو انل ریڈی کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس جاری کروایا تھا۔ سی بی آئی کی اسپیشل یونٹ نے وزارت خارجہ اور ابوظبی کے افسران کے ساتھ مل کر یہ کارروائی کی۔ اسی ریڈ نوٹس کی بنیاد پر یو اے ای کے افسران نے انل کمار ریڈی کو اپنے ملک میں پکڑ لیا۔ گرفتاری کے بعد یو اے ای نے اسے ہندوستان کو سونپنے کا فیصلہ کیا۔ جمعرات کو دبئی پولیس کی ایک ٹیم اسے حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لے کر آئی۔ یہاں سبھی ضروری کاغذی کارروائی پوری کرنے کے بعد اسے آندھرا پردیش پولیس کی ٹیم کو سونپ دیا گیا۔

بیرون ممالک سے ہندوستانی جانچ ایجنسیوں کے افسران کا تال میل گزشتہ ماہ بھی دیکھا گیا تھا جب سی بی آئی نے ملیشیا کے ساتھ مل کر ایک بڑا آپریشن انجام دیا تھا۔ تب انٹرپول ریڈ نوٹس والے 3 مجرموں کو ہندوستان سے ملیشیا بھیجا گیا تھا۔ ان کے نام شری دھرن سبرمنیم، پرتیف کمار سیلوراج اور نویندرن راج کمارسن ہیں۔ ملیشیائی افسران کے مطابق یہ تینوں منظم جرائم کے سنگین معاملوں میں شامل تھے۔ ان پر غیر قانونی طریقے سے پیسہ اور طاقت حاصل کرنے کا الزام تھا۔ یہ تینوں برطانیہ سے ممبئی ایئرپورٹ پہنچے تھے، لیکن ریڈ نوٹس ہونے کے سبب امیگریشن افسران نے انھیں ہندوستان میں داخل نہیں ہونے دیا۔ اس کے بعد ملیشیا نے ہندوستان سے ان جرائم پیشوں کو واپس بھیجنے کی گزارش کی۔ 25 جنوری کو رائل ملیشیا پولیس کی ایک ٹیم ممبئی پہنچی۔ سی بی آئی اور دوسری ہندوستانی ایجنسیوں کے تال میل سے تینوں جرائم پیشوں کو بہ حفاظت ملیشیائی ٹیم کے سپرد کیا گیا۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...