جدید غلامی کی ہولناک دنیا

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 22, 2026361 Views


انٹرنیٹ پر جب کسی کو کوئی غیر معمولی پرکشش ملازمت کی پیشکش یا کوئی جذباتی پیغام موصول ہوتا ہے، تو وہ ایک لمحے کے لیے بھی یہ نہیں سوچتا ہے کہ اسکرین کے پیچھے ٹائپ کرنے والے ہاتھ شاید کسی زنجیر میں جکڑے شخص کے ہوں اور اس پیغام کے پیچھے اس کی مجبوری، آنسو اور خون شامل ہوں۔

تصور کریں کہ ایک نوجوان کو سوشل میڈیا پر کسی نامور غیر ملکی کمپنی میں ‘ڈیجیٹل مارکیٹنگ’ کی پرکشش ملازمت کا اشتہار نظر آتا ہے۔ پرتعیش مراعات اور ڈالر میں تنخواہ کے خواب اسے سات سمندر پار لے جاتے ہیں، لیکن منزل پر قدم رکھتے ہی حقیقت کا رنگ بدل جاتا ہے۔ اس کا پاسپورٹ چھین لیا جاتا ہے، اسے ایک آہنی باڑھ والے کمپاؤنڈ میں قید کر دیا جاتا ہے اور پھر اسے ایک ‘ڈیجیٹل غلام’ بنا کر دنیا بھر کے معصوم لوگوں کو لوٹنے کے کام پر لگا دیا جاتا ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...