
دریں اثنا یوکرینی حکام نے بتایا کہ کیف کو نشانہ بناکر رات بھرہوئے ڈرون اور میزائلوں کے حملے میں دو افراد کی موت ہوگئی، درجنوں لوگ زخمی ہوگئے اور شدید سردی کے دوران علاقے کے 10 لاکھ سے زائد باشندوں کی بجلی اور ہیٹنگ بند ہوگئی۔ کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے کہا کہ حملے سے تقریباً 2,600 رہائشی عمارتوں کے ساتھ ساتھ 300 سے زیادہ اسکول، پری اسکول یا سماجی خدمات کی عمارتیں متاثر ہوئیں۔






