
کافی کوشش کے بعد شام 7 بج کر 55 منٹ پر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ اس المناک واقعے میں تین افراد کی موت ہو گئی، جب کہ دو افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ فی الحال زیر تفتیش ہے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ آگ کس وجہ سے لگی اور یہ اتنی تیزی سے کیوں پھیلی۔






