
گزشتہ برس بھی دونوں ٹیموں نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلی تھی، جس میں ہندوستان نے 2-1 سے کامیابی درج کی تھی۔ رواں سیریز نہ صرف ٹیسٹ ہار کا حساب برابر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے بلکہ روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے لیے بھی ایک خاص سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔ دونوں کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے ہندوستانی بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ ان کی شراکت داری سے ٹیم کو نہ صرف استحکام ملے گا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی رہنمائی حاصل ہوگی۔
سیریز کے باقی دو میچ 3 دسمبر کو رائے پور اور 6 دسمبر کو وشاکھاپٹنم میں کھیلے جائیں گے۔ شائقین کرکٹ اس سیریز کو بے حد اہم سمجھ رہے ہیں کیونکہ یہ مقابلہ ٹیم انڈیا کی طاقت، روہت اور کوہلی کی فارم اور جنوبی افریقہ کے خلاف غلبہ دوبارہ قائم کرنے کی بڑی آزمائش ہے۔
(ان پٹ یو این آئی)





