
کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے منگل کو انتخابی جلسے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے نوجوانوں کو روزگار کے بجائے ’نیا نشہ‘ دیا جا رہا ہے، ’ریل بناؤ، حقیقت بھول جاؤ۔‘
راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا، ’’وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ڈیٹا سستا ہو گیا ہے لیکن نوجوان پوچھ رہے ہیں، روزگار کب سستا ہوگا؟ آج کے نوجوانوں کو موبائل پر ریلز دکھا کر بہکایا جا رہا ہے۔ جیسے ڈرگس یا شراب کا نشہ ہوتا ہے، ویسے ہی یہ 21ویں صدی کا نیا نشہ ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’نوجوان 24 گھنٹے ریلز دیکھتے رہیں، یہی بی جے پی چاہتی ہے تاکہ وہ سوال نہ پوچھیں کہ پیپر لیک کب رکے گا، اسپتال کب کھلیں گے اور نوکریاں کب ملیں گی۔‘‘




