
بہار اسمبلی انتخابات سے قبل مہاگٹھ بندھن نے آخرکار وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے چہروں کا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما اشوک گہلوت نے جمعرات کو پٹنہ میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران تیجسوی یادو کو وزیر اعلیٰ اور مکیش سہنی کو نائب وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر پیش کیا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی اتحاد کے اندر اختلافات کی فواہوں پر لگام لگ گئی ہے۔
پریس کانفرنس میں آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو، کانگریس کے اشوک گہلوت، پون کھیڑا، وی آئی پی (وکاس شیل انسان پارٹی) کے مکیش سہنی سمیت کئی اتحادی جماعتوں کے لیڈر موجود تھے۔





