بی جے پی امیدوار کی گاڑی سے انتخابی مواد برآمد، پولیس نے کار کر لی ضبط

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 22, 2025364 Views


بہار اسمبلی انتخابات کے دوران جالے اسمبلی حلقے میں سیاسی گہما گہمی کے بیچ ایک متنازع واقعہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بی جے پی کے رہنما اور وزیر جیویش مشرا کے نام پر رجسٹرڈ ایک اسکارپیو گاڑی سے بڑی مقدار میں انتخابی تشہیری مواد برآمد ہوا ہے۔

یہ واقعہ مسکا بازار کے قریب دھنکول روڈ پر پیش آیا، جہاں مقامی لوگوں نے مشتبہ گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران بی جے پی کے انتخابی نشان کے ساتھ گھڑیاں، پمفلٹ، جھنڈے، اسٹیکرز اور دیگر تشہیری سامان برآمد ہوئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ کچھ دیر بعد کانگریس امیدوار رشی مشرا بھی موقع پر پہنچے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...