10ویں جماعت کا شاندار ریزلٹ آنے پر اسکولوں کے پرنسپلز کا والہانہ استقبال

AhmadJunaidJ&K News urduApril 28, 2026358 Views


چودھری زبیر احمد نے کہا کہ میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ سیلم پور اسمبلی حلقہ میں تعلیمی معیار روز بروز بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div><div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

i

user

نئی دہلی: سیلم پور اسمبلی حلقہ کے تحت جعفر آباد میں واقع زینت محل اسکول مارننگ اور سروودیہ بال ودیالیہ جعفر آباد ایوننگ میں اس سال 10ویں جماعت کے شاندار نتائج آنے پر آج رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد اور چوہان بانگر وارڈ سے کونسلر شگفتہ چودھری زبیر نے پرنسپل راجیش سین اور پرنسپل تسلیم احمد کا شال پہنا کر اور پھولوں کا گلدستہ پیش کر والہانہ استقبال کیا۔

10ویں جماعت کا شاندار ریزلٹ آنے پر اسکولوں کے پرنسپلز کا والہانہ استقبال10ویں جماعت کا شاندار ریزلٹ آنے پر اسکولوں کے پرنسپلز کا والہانہ استقبال

اس موقع پر رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد نے کہا کہ جب کسی مقصد کو لے کر محنت کی جاتی ہے تو اس کے شاندار نتائج ہمیں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ الیکشن سے قبل میں نے سیلم پور اسمبلی حلقے کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میں اگر کامیاب ہو کر آتا ہوں تو سب سے پہلے ایجوکیشن اور سیور کے مسائل پر توجہ دوں گا۔ چونکہ ہمارے علاقے کا تعلیمی معیار گذشتہ سالوں کے مقابلہ کم ہوا ہے، اسی کو دیکھتے ہوئے ہم نے اسکول کے پرنسپل کے ساتھ مل کر کام کیا اور آج بہترین و شاندار نتائج سب کے سامنے ہیں۔

چودھری زبیر احمد نے کہا کہ زینت محل اسکول کا ریزلٹ سب سے اچھا رہا۔ باقی کے 24 اسکولوں کا ریزلٹ بھی قابل ستائش رہا ہے۔ دسویں جماعت کے طلبا و طالبات نے 90 سے 98 فیصد تک نمبرات حاصل کئے۔ میرے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ سیلم پور اسمبلی حلقہ میں تعلیمی معیار روز بروز بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے۔

10ویں جماعت کا شاندار ریزلٹ آنے پر اسکولوں کے پرنسپلز کا والہانہ استقبال10ویں جماعت کا شاندار ریزلٹ آنے پر اسکولوں کے پرنسپلز کا والہانہ استقبال

کونسلر شگفتہ چودھری زبیر نے کہا کہ اس شاندار نتائج پر سیلم پور اسمبلی حلقہ کے اسکولوں کے پرنسپل اور اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ آج ہم سب کی محنت رنگ لا رہی ہے اور اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ ہمارے علاقے کے بچے 100 میں سے 100 نمبر لا رہے ہیں۔ کونسلر شگفتہ چودھری زبیر نے مزید کہا کہ اسکولوں کے پرنسپل اور اساتذہ کے ساتھ مل کر ہماری یہ محنت اسی طرح جاری رہے گی تاکہ ہمارے علاقے کے بچے اپنا بہتر مستقبل بنا سکیں اور اپنی کامیابی سے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

سروودیہ بال ودیالیہ جعفر آباد ایوننگ کے پرنسپل تسلیم احمد نے بتایا کہ اس سال 10ویں جماعت کا رزلٹ 97.8 فیصد رہا ہے جو اب تک کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ ہر سال لڑکیاں بہترین ریزلٹ لا کر لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیتی تھیں، لیکن یہ پہلا موقع ہے جب لڑکوں نے اسکول کا نام روشن کیا ہے۔ پرنسپل تسلیم احمد نے کہا کہ یہ محض اتفاق نہیں، ایک مقصد کے تحت اساتذہ کی مسلسل محنت اور بچوں کے بہترین مستقبل کی فکر کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی 12ویں جماعت کا ریزلٹ آنا باقی ہے اور ہمیں امید ہے کہ 12ویں جماعت کا ریزلٹ بھی بہترین آئے گا۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی و سماجی کارکن سید ناصر جاوید نے کہا کہ یہ چودھری زبیر احمد کے ویژن اور مضبوط قیادت کا نتیجہ ہے کہ سیلم پور اسمبلی حلقہ میں تعلیم کا معیار مزید بہتر ہو رہا ہے۔ دسویں جماعت میں ملی بڑی کامیابی سے نہ صرف اسکولوں کے پرنسپل بلکہ علاقے کے لوگوں کا حوصلہ مزید بلند ہو رہا ہے۔ استقبال کے موقع پر سید ناصر جاوید، افسر خان، اشرف بابا، ضرار احمد، ذیشان خان، راؤ نوید، شیزی چودھری، جاوید انصاری کے علاوہ ایس ایم سی کے ممبر بھی موجود رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...