
احمد آباد: ایئر انڈیا کے احمد آباد-لندن طیارہ حادثے کو ایک سال مکمل ہونے پر جمعہ کو مختلف مقامات پر دعائیہ اجتماعات اور یادگاری تقریبات منعقد کی گئیں۔ اس سانحے میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے متعدد خاندان آج بھی شدید ذہنی، جذباتی اور مالی مشکلات سے گزر رہے ہیں اور حادثے کی وجوہات کے بارے میں واضح جواب ملنے کے منتظر ہیں۔
12 جون 2025 کو ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی-171 احمد آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی، لیکن اڑان بھرنے کے چند ہی لمحوں بعد طیارہ بی جے میڈیکل کالج کے طلبہ ہاسٹل کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں وشواس کمار رمیش کے علاوہ طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے تھے۔






