ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یومِ پیدائش پر کھڑگے کا پیغام- ’آئین کے تحفظ کے لیے کھڑے ہونے کا وقت آ گیا‘

AhmadJunaidJ&K News urduApril 14, 2026360 Views


کھڑگے نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے ہندوستان کو نہ صرف ایک مضبوط آئینی ڈھانچہ دیا بلکہ ایک ایسا اخلاقی وژن بھی عطا کیا جس کی بنیاد پر ملک کی جمہوری روح قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جب آئین کو سازشی انداز میں کمزور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، ایسے وقت میں امبیڈکر کے خیالات اور انتباہات پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت محض یاد کرنے کا نہیں بلکہ ان اصولوں کے تحفظ کے لیے عملی طور پر کھڑے ہونے کا ہے، جنہیں ڈاکٹر امبیڈکر نے اپنی زندگی کا مقصد بنایا۔ کھڑگے کے مطابق ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئینی حقوق کی حفاظت کرے اور ان اقدار کو زندہ رکھے جن کے لیے امبیڈکر نے جدوجہد کی۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...