’گریٹ نکوبار پروجیکٹ ہندوستان کا سب سے بڑا گھوٹالہ‘، راہل گاندھی کے انڈمان-نکوبار دورہ کی تصویریں آئیں سامنے

AhmadJunaidJ&K News urduJune 5, 2026357 Views


لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے آج ’گریٹ نکوبار پروجیکٹ‘ کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس قدرتی وراثت کی حفاظت کے لیے آگے آئیں۔ انھوں نے اس پروجیکٹ کو ہندوستان کا سب سے بڑا گھوٹالہ قرار دیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ پی ایم مودی محض اپنے خاص دوست کو فائدہ پہنچانے کے لیے یہ سب کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے اپنے انڈومان و نکوبار دورہ کی کچھ تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں دونوں الجزائر کی خوبصورتی کو دکھایا ہے۔ انھوں نے سمندر، پہاڑوں اور قدرتی مناظر کو نہ صرف کیمرے میں قید کیا بلکہ مقامی لوگوں سے بھی گریٹ نکوبار پروجیکٹ کے بارے میں بات کی۔ کانگریس نے بھی اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل سے راہل گاندھی کے انڈمان-نکوبار دورہ کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔ آپ بھی دیکھیں یہ تصویریں، جن میں انڈمان و نکوبار الجزائر کی خوبصورتی دیکھتے ہی بنتی ہے…

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...