چاندنی چوک میں اجئے جین کو فتحیاب بنانے کے لیے کانگریس لیڈران نے میٹنگ کر خاص حکمت عملی تیار کی

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 11, 2025364 Views


سابق رکن پارلیمنٹ اور سینئر کانگریس لیڈر جئے پرکاش اگروال نے اجئے جین کو دعائیں دیں اور ان کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈران کی میٹنگ کا منظر</p></div><div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈران کی میٹنگ کا منظر</p></div>

i

user

نئی دہلی: سابق رکن پارلیمنٹ اور سینئر کانگریس لیڈر جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک کارپوریشن وارڈ نمبر 74 سے کانگریس امیدوار سینئر نوجوان لیڈر اجئے جین کو آئندہ 30 نومبر کو ہونے والے دہلی میونسپل کارپوریشن کے ضمنی انتخاب میں جیت کے لیے دعائیں دیں۔ اجئے جین نے جئے پرکاش اگروال کو ان کی رہائش پر جا کر یومِ پیدائش کی مبارکباد پیش کی۔

آج شام چاندنی چوک علاقہ میں کانگریس کے سینئر لیڈران اور علاقہ کے اہم لوگوں نے میٹنگ کر اجئے جین کو کامیاب بنانے سے متعلق حکمت عملی تیار کی۔ میٹنگ میں لیڈران کا کہنا تھا کہ دہلی حکومت و میونسپل کارپوریشن میں برسراقتدار بی جے پی اور عآپ کی تاناشاہی اور چاندنی چوک کے رکن اسمبلی کی منمانی و بدعنوانی کے سبب علاقے کا ہر شہری پریشان ہے اور تبدیلی چاہتا ہے۔ اس لیے ہم سبھی کو چاندنی چوک اسمبلی میں ہر گھر تک پہنچ کر لوگوں سے انفرادی رابطہ کرنا چاہیے اور انھیں کانگریس اور اس کی پالیسیوں سے مطلع کراتے ہوئے اجئے جین کو ووٹ دینے کے لیے راغب کرنا چاہیے۔

اجئے جین نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے جب دہلی کی بی جے پی حکومت کی منمانی اور غلط پالیسیوں کے خلاف منھ توڑ جواب دیا جانا چاہیے۔ اجئے جین کے مطابق انتخاب جیتنے کے بعد وہ چاندنی چوک کو نئی شکل دیں گے۔ نیا چاندنی چوک سے مطلب علاقہ میں ضروری سہولیات کی فراہمی سے ہے۔ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ علاقہ میں گندگی کا ڈھیر نہ ہو، نالیاں اور سیور اوور فلو نہ ہوں، سڑکیں ٹوٹی ہوئی نہ ہوں، چاروں طرف کوڑے کے ڈھیر اور لٹکتے ہوئے بجلی کے تار نظر نہ آئیں، چاندنی چوک میں جگہ جگہ ٹریفک جام نہ لگے، لوگوں کو پینے کا صاف پانی پورے دن حاصل ہو۔ اجئے جین کا خواب ہے کہ چاندنی چوک صرف دہلی ہی نہیں بلکہ ملک کا سب سے خوبصورت علاقہ بنے اور دنیا میں اس کی تاریخی اہمیت برقرار رہے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...