ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، 12 جون سے شروع ہو رہا ٹورنامنٹ

AhmadJunaidJ&K News urduMay 2, 2026360 Views


’خواتین ٹی-20 عالمی کپ 2026‘ میں دنیا بھر کی 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ہندوستان کو آسٹریلیا، بنگلہ دیش، پاکستان، نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ’گروپ اے‘ میں رکھا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

i

user

بی سی سی آئی نے ’خواتین ٹی-20 عالمی کپ 2026‘ کے لیے آج ہندوستانی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ہرمن پریت کور ٹیم کی قیادت کریں گی، جبکہ اسمرتی مندھانا کو نائب کپتان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ اور ویلز کی میزبانی میں ’ٹی-20 عالمی کپ 2026‘ کا آغاز 12 جون سے ہوگا اور فائنل مقابلہ 5 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

اعلان کردہ ہندوستانی ٹیم کو دیکھنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ عالمی کپ میں 2 کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہو سکتی ہے۔ دراصل زخمی ہونے کے باعث تیز گیندباز کاشوی گوتم اور آل راؤنڈر امنجوت کور اسکواڈ کے انتخاب کے لیے دستیاب نہیں تھیں، جو کہ ہندوستانی ٹیم کے لیے دھچکا ہے۔ امنجوت کا ٹیم میں شامل نہ ہونا ایک بڑا نقصان مانا جا رہا ہے، جس کا اعتراف کپتان ہرمن پریت کور نے بھی کیا۔ تاہم اچھی بات یہ ہے کہ ٹیم کے پاس رینوکا ٹھاکر، کرانتی گوڑ، اروندھتی ریڈی اور نندنی شرما کی صورت میں 4 بہترین تیز گیندبازی کے متبادل موجود ہیں۔ نندنی کا یہ پہلا عالمی کپ ہوگا۔

ہندوستانی ٹیم چند ماہ قبل ہی ’یک روزہ عالمی کپ 2025‘ کا خطاب جیت کر آ رہی ہے، اس لیے ٹیم میں زبردست جوش ہے۔ فاتح ٹیم کی 11 کھلاڑیوں کو ٹی-20 عالمی کپ کے اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ یک روزہ عالمی کپ کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔

ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شیفالی ورما، جیمیما روڈرگز، بھارتی پھلمالی، دیپتی شرما، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، شری چرنی، یاستیکا بھاٹیا (وکٹ کیپر)، نندنی شرما، اروندھتی ریڈی، رینوکا ٹھاکر، کرانتی گوڑ، شرینکا پاٹل، رادھا یادو۔

واضح رہے کہ ’خواتین ٹی-20 عالمی کپ 2026‘ میں دنیا بھر کی 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ہندوستان کو آسٹریلیا، بنگلہ دیش، پاکستان، نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ’گروپ اے‘ میں رکھا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 14 جون کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔ انگلینڈ، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، اسکاٹ لینڈ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کو ’گروپ بی‘ میں شامل کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...