نوئیڈا واقع ’آئیوی کاؤنٹی سوسائٹی‘ میں خوفناک آتشزدگی، بارہویں منزل پر لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری

AhmadJunaidJ&K News urduJune 5, 2026357 Views


اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آئیوی کاؤنٹی سوسائٹی میں لگی آگ پر نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائے۔

<div class="paragraphs"><p>آئیوی کاؤنٹی سوسائٹی میں لگی آگ کا منظر، ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>آئیوی کاؤنٹی سوسائٹی میں لگی آگ کا منظر، ویڈیو گریب</p></div>

i

user

google_preferred_badge

نوئیڈا کے سیکٹر 75 واقع آئیوی کاؤنٹی سوسائٹی میں جمعہ کی صبح تقریباً آٹھ بجے شارٹ سرکٹ کے باعث خوفناک آگ لگ گئی۔ آگ 28 منزلہ عمارت کی 12ویں منزل پر واقع ایک فلیٹ میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خطرناک شکل اختیار کر لی اور فلیٹ کی کھڑکیوں سے بلند شعلے نکلنے لگے۔ تیزی کے ساتھ آسمان میں سیاہ دھوئیں کے بادل پھیل گئے، جس سے پوری سوسائٹی میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اس معاملے پر فوری نوٹس لیا اور انتظامیہ کو ضروری اقدامات اٹھانے کی تلقین کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی واقعہ کے بعد سوسائٹی میں افرا تفری مچ گئی۔ لوگ سیڑھیوں کے ذریعہ عمارت سے باہر نکلنے لگے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ راحت اور بچاؤ کا کام شروع کرتے ہوئے عمارت کو پوری طرح سے خالی کرا لیا گیا۔ احتیاطی طور پر آس پاس کے فلیٹس میں رہنے والے افراد کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ فائر محکمہ آگ پر قابو پانے اور اسباب کی جانچ میں مصروف ہے۔

آئیوی سوسائٹی میں آگ لگنے کی خبر ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حکام کو فوراً موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کے کاموں کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آگ میں زخمی ہونے والے افراد کو بہتر اور فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات بھی دیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو ہر سطح پر چوکسی برتنے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے راحت اور بچاؤ کے کاموں میں تیزی لانے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کے لیے حکام کو ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امدادی کارروائیوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور کسی بھی قسم کی لاپروائی نہ برتی جائے۔

دوسری طرف نوئیڈا میں آگ لگنے کا مزید ایک واقعہ سیکٹر 52 میں پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ نوئیڈا سیکٹر 52 کے شرما مارکیٹ میں فریز کا کمپریشر پھٹنے سے آگ لگ گئی جو تیزی کے ساتھ پھیلنے لگی۔ یہ حادثہ ایک دکان کے اندر پیش آیا، جس کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ محکمہ جائے وقوع پر پہنچا اور آگ بجھانے میں مصروف ہو گیا۔ اچھی بات یہ ہے کہ نوئیڈا میں پیش آئے آتشزدگی کے دونوں ہی واقعات میں فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...