
سکم میں مسلسل ہونے والی بارش نے ریاست کو شدید بحران میں ڈال دیا ہے۔ مغربی سکم کے یانگ تھانگ علاقے میں جمعرات کی رات بھاری بارش کے بعد لینڈسلائیڈ ہوئی، جس نے مقامی آبادی کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس حادثے میں کم از کم چار افراد کی موت ہو گئی جبکہ تین افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
سکم پولیس کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس افسر اور اہلکار ندی کے تیز بہاؤ میں رسی کا سہارا لیتے ہوئے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ پانی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ سادہ گزرگاہ بھی ناقابلِ عبور ہو گئی، لیکن اہلکاروں نے مقامی لوگوں اور سرحدی حفاظتی فورس (ایس ایس بی) کے جوانوں کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقے تک رسائی حاصل کی۔





