ریاستی حکومت نے دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے کا کیا اضافہ

AhmadJunaidJ&K News urduMay 3, 2026358 Views


ریاستی وزیر گوکولانند ملک نے بتایا کہ پروسیسنگ اور نقل و حمل کے اخراجات میں اضافے کے پیش نظر دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

دودھ، تصویر آئی اے این ایسدودھ، تصویر آئی اے این ایس

i

user

ملک میں گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے سے جہاں لوگ پریشان ہو رہے ہیں، وہیں اب دودھ کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کی تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ اوڈیشہ ملک اینڈ ڈیری کوآپریٹو فیڈریشن (او ایم ایف ای ڈی) نے ریاست بھر میں دودھ کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق ’او ایم ایف ای ڈی‘ نے پروسیسنگ اور نقل و حمل کے اخراجات میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے دودھ کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔

ریاست کے وزیر برائے ماہی گیری اور حیوانی وسائل کی ترقی، گوکولانند ملک نے ٹونڈ دودھ کی قیمت 50 روپے سے بڑھا کر 54 روپے فی لیٹر اور پریمیم دودھ کی قیمت 54 روپے سے بڑھا کر 58 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسی طرح اب اوڈیشہ میں گولڈ پریمیم دودھ کی قیمت 56 روپے سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جبکہ گولڈ پریمیم پلس ویرینٹ کی قیمت 60 روپے سے بڑھا کر 64 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ ریاستی وزیر کے مطابق ترمیم شدہ قیمتیں اتوار سے نافذ ہو گئی ہیں۔

ریاستی وزیر گوکولانند ملک نے کہا کہ ٹونڈ دودھ اور پریمیم دودھ کے 500 ملی لیٹر کے پاؤچ اب 27 روپے اور 29 روپے میں فروخت ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر نے بتایا کہ پروسیسنگ اور نقل و حمل کے اخراجات میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ گوکولانند کے مطابق دودھ کی قیمتوں میں طویل عرصے سے کوئی ترمیم نہیں کی گئی تھی۔ ہم کسانوں کے مفاد میں زیادہ قیمت پر دودھ خریدیں گے۔

گوکولانند ملک نے مزید کہا کہ دیگر برانڈڈ کمپنیوں کے مقابلے میں ’او ایم ایف ای ڈی‘ کی قیمتیں اب بھی کافی کم ہیں، لیکن انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اسی دوران ’او ایم ایف ای ڈی‘ نے کسانوں سے خریدے جانے والے گائے کے دودھ کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کر کے اسے 39.05 روپے فی لیٹر کر دیا ہے۔ اسی طرح کسانوں کو اب ’او ایم ایف ای ڈی‘ کو بھینس کا دودھ بیچنے پر فی لیٹر 1.60 روپے اضافی ملیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...