بیکاجی کے بانی شیو رتن اگروال کا 74 سال کی عمر میں انتقال، بیکانیر کی بُھجیا کو دلائی عالمی شناخت

AhmadJunaidJ&K News urduApril 23, 2026358 Views


راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ملک کے ممتاز صنعتکار اور بیکاجی کے سربراہ شیو رتن اگروال کا اچانک انتقال بے حد افسوسناک ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>بیکاجی کے بانی شیو رتن اگروال، تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>بیکاجی کے بانی شیو رتن اگروال، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

i

user

دنیا بھر میں مشہور اسنیکس کمپنی بیکاجی فوڈس انٹرنیشنل کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر شیو رتن اگروال کا جمعرات (23 اپریل) کو چنئی میں انتقال ہو گیا۔ انہوں نے 74 برس کی عمر میں آخری سانس لی۔ اگروال اپنی اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں چنئی گئے تھے جہاں ہوٹل میں دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہو گیا۔

اہل خانہ سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ شیو رتن اگروال اپنی اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں خاندان کے ساتھ چنئی گئے ہوئے تھے۔ ان کی اہلیہ کی حال ہی میں ہارٹ بائی پاس سرجری ہوئی تھی اور انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔ خاندان ان کی ریکوری کے دوران ایک ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا۔ جمعرات کی صبح تقریباً 7:30 بجے اگروال کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ حالت تشویشناک ہونے پر انہیں فوری طور پر ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

شیو رتن اگروال کے انتقال پر راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’بیکانیر کے مشہور صنعتکار اور بیکاجی گروپ کے سی ایم ڈی شیو رتن اگروال جی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’ایشور سے دعا ہے کہ آنجہانی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔‘‘

راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی اگروال کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ملک کے ممتاز صنعتکار اور بیکاجی کے سربراہ شیو رتن اگروال کا اچانک انتقال بے حد افسوسناک ہے۔‘‘ ان کے مطابق بیکانیر کی بُھجیا کو ملک و بیرون ملک میں پہچان دلانے والے اگروال کا جانا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے آنجہانی روح کے سکون اور سوگوار خاندان کو یہ دکھ سہنے کی ہمت دینے کی دعا کی۔

واضح رہے کہ شیو رتن اگروال نے بیکانیر سے بیکاجی برانڈ کا آغاز کیا تھا اور ایک چھوٹے سے کاروبار کو ملک کی صف اول کی پیکجڈ اسنیک کمپنیوں میں تبدیل کر دیا۔ کمپنی کی شروعات ’شیو دیپ فوڈس پروڈکٹس‘ کے نام سے ہوئی تھی، جس کا نام ان کے بیٹے دیپک اگروال کے نام پر رکھا گیا تھا۔ بعد میں یہی برانڈ ترقی کر کے بیکاجی بنا۔

قابل ذکر ہے کہ ہلدی رام خاندان کے ساتھ کاروباری تقسیم کے بعد انہوں نے اپنا الگ راستہ اختیار کیا اور بیکانیر میں بُھجیا بنانے کا کام شروع کیا، جس نے آگے چل کر ایک بڑی صنعت کی شکل اختیار کر لی۔ 1993 میں کمپنی کا نام بدل کر ’بیکاجی‘ رکھا گیا، جو بیکانیر کے بانی راؤ بیکا سے متاثر ہے۔ اس نام نے برانڈ کو علاقائی شناخت کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی مستحکم کیا۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...