
سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کی اس پارٹی نے نتائج آنے کے بعد سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ہار میں مایوسی نہیں اور جیت میں غرور نہیں ہونا چاہیے۔ آر جے ڈی غریبوں کی پارٹی ہے اور غریبوں کے مسائل کو بلند آواز میں پیش کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔‘‘
غور طلب رہے کہ مہاگٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ امیدوار تیجسوی یادو نے تاحال کوئی عوامی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران وہ پورے اتحاد کے چہرے کے طور پر سامنے آئے تھے لیکن توقع کے بالکل برعکس مہاگٹھ بندھن کو شدید دھچکا لگا۔ اگرچہ تیجسوی یادو نے اپنی روایتی سیٹ راگھو پور کسی طرح بچا لی مگر پارٹی کو مجموعی طور پر کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔






