
محکمہ موسمیات نے اڈوکی، تریشور، ایرناکولم، کوٹایم، پالکّڈ اور پتھنم تھٹّا اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کیا ہے، جبکہ الاپّوزا، کولم اور ترواننت پورم میں یلو الرٹ نافذ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بارش کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، اس لیے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
شدید بارش اور تیز ہواؤں کے اثرات مختلف علاقوں میں نظر آنے لگے ہیں۔ جمعہ کی صبح کوژیکوڈ شہر میں کئی مقامات پر درخت اکھڑ گئے، جس سے آمد و رفت متاثر ہوئی۔ موسم کی سنگین صورتحال کے پیش نظر ریاستی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات تیز کر دیے ہیں اور حساس علاقوں میں نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔





