اقتدار سنبھالتے ہی ایکشن میں سوشیلا کارکی، کے پی شرما اولی کے خلاف ایف آئی آر درج

AhmadJunaidJ&K News urduSeptember 13, 2025389 Views


دباؤ کے باعث 9 ستمبر کو کے پی شرما اولی نے وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، حالانکہ انہوں نے جولائی 2024 میں ہی عہدہ سنبھالے تھا۔ عبوری وزیراعظم سوشیلا کارکی جس پس منظر کے ساتھ آئیں وہ عدالتی تجربے اور بدعنوانی کے خلاف ان کے فیصلوں کی بدولت عوام میں باوقار سمجھی جاتی ہیں۔ کارکی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت قانون کی حکمرانی، شفافیت اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کو اولین ترجیح دے گی۔

کارکی کے قریبی حلقوں کے مطابق وہ کابینہ کے توسیع پر جلد فیصلہ کریں گی اور ایسے اراکین کو شامل کریں گی جو مختلف علاقائی، نسلی اور سماجی شعبوں کی نمائندگی کریں تاکہ عبوری حکومت کو وسیع عوامی تائید ملے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ عبوری حکومت کے لئے شدید چیلنج یہ ہوگا کہ وہ استحکام بحال کرے اور آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے لئے موزوں فضا تیار کرے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...