
اس پورے منصوبے کے سامنے آنے کے بعد لواحقین نے حکومت کو ای میل کر کے ایسا نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ یہ مقام محض زمین یا ڈھانچہ نہیں ہے، یہ ایک ایسا مقام ہے جو لوگوں کی زندگیوں، یادوں، غم اور ناقابل تلافی نقصان سے وابستہ ہے۔ ہم عاجزی کے ساتھ لیکن مضبوطی سے گزارش کرتے ہیں کہ اس جگہ کو ایک یادگاری مقام کے طور پر محفوظ کیا جائے جو متاثرین کے لیے وقف ہو۔ ایک یادگار نہ صرف ایک مقام کے طور پر کام کرے گی بلکہ خاندانوں کے لیے ایک یادگار کے طور پر ان کی زندگی کی دیرپا عوامی یاد کومنظوری دے گی۔ کچھ مقامات یادگار کے مراکز قائم رہنے چاہئیں اور ایسی جگہوں کو بہت جلد مٹا دینے سے جوابدہی کی اہمیت کم ہوجاتی ہے۔ اس سے وابستہ انسانی حقیقت کے مٹنے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم حکومت اور ذمہ دار فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ افسران کو متاثرہ خاندانوں سے مشاورت کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ لینا چاہئے۔‘‘






