
اتر پردیش کے رائے بریلی ضلع میں دلت نوجوان ہری اوم والمیکی کی موب لنچنگ کے بعد ملک بھر سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس نے اس واقعہ کو ’انسانیت، انصاف اور آئین کا قتل‘ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
لوک سبھا میں قائد حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے پیر کو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے ساتھ ایک مشترکہ بیان جاری کر واقعہ کی سخت مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا، ’’جو رائے بریلی میں ہوا، وہ ہمارے آئین کے خلاف سنگین جرم ہے۔ یہ دلت برادری پر گھناؤنا حملہ ہے اور ہمارے سماج پر ایک بدنما داغ۔‘‘






