آپریشن سندور کے دوران ایف-16 سمیت پاکستان کے 10-12 طیارے تباہ کئے گئے، فضائیہ کے سربراہ کا انکشاف

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 3, 2025397 Views


نئی دہلی: ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے آپریشن سندور کے نتائج سامنے رکھتے ہوئے جمعہ کو ایک اہم انکشاف کیا کہ اسی مہم کے دوران پاکستان کے کم از کم 4 سے 5 امریکی ساختہ ایف-16 لڑاکا طیارے مار گرائے گئے جن کے علاوہ متعدد چینی ساختہ جے ایف-17 طیارے بھی نشانہ بنے اور مجموعی طور پر تقریباً 10 سے 12 پاکستانی طیارے تباہ ہوئے۔

فضائیہ کے چیف نے بتایا کہ آپریشن سندور کے دوران طویل فاصلے کے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیتیں فیصلہ کن رہیں اور ہمارے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نظام نے آپریشن کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے خاص طور پر ایف-400 طیارہ شکن نظام کا تذکرہ کیا اور کہا کہ مستقبل میں ایسی اضافی صلاحیتوں کی ضرورت رہے گی۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...