
اس سلسلے کا تیسرا واقعہ ضلع میں لالولی کے دتولی گاؤں میں پیش آیا۔ یہاں بھیڑ پالنے والا 36 سالہ روی پال اپنے 14 سالہ بیٹے رشبھ کے ساتھ دوپہر میں اپنی بھیڑیں چرانے جنگل گیا تھا۔ اس کی بھی آسمانی بجلی گرنے سے موت واقع ہو گئی۔
وہیں کھاگا تحصیل کے کشن پور تھانہ کے گاؤں افضل پور کا رہائشی 45 سالہ جاگیشرن نشاد بھی بھینس چرانے کے دوران درخت کے نیچے کھڑا ہو گیا تھا۔ جہاں اچانک آسمانی بجلی گر نے سے اس کی موت ہو گئی۔ اس طرح آسمانی بجلی گرنے سے ضلع میں مجموعی طور پرسات لوگوں کی موت ہو ئی ہے۔
اس معاملے میں فتح پور کے اے ڈی ایم اویناش ترپاٹھی نے بتایا کہ ریونیو ٹیم امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو 48 گھنٹوں کے اندر امدادی رقم پہنچا دی جائے گی۔






