اس سے قبل ہندوستانی ٹیم نے ابھیشیک شرما کے 31 گیندوں پر 61، سنجو سیمسن کے 23 گیندوں پر 39 اور تلک ورما کے 34 گیندوں پر ناقابل شکست 49 رنز کی بدولت 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 202 رنز بنائے تھے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں صرف 202 رنز بنا سکی۔ سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا نے 58 گیندوں پر 107 رنز بنائے۔ تاہم اس کی سنچری رائیگاں گئی۔






