اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دے کر اتر پردیش کو بچانا ضروری: اکھلیش یادو

AhmadJunaidJ&K News urduSeptember 14, 2025377 Views


کارکنوں کو ووٹ بنوانا، ووٹ بچانا، ووٹ ڈالوانا اور ووٹ گنوانا جیسے تمام اقدامات میں محتاط اور سرگرم رہنا ہوگا تاکہ جمہوریت اور آئین محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے حکومت کی اقتصادی کارکردگی پر بھی تنقید کی۔ مہنگائی میں مسلسل اضافہ، بدعنوانی، تھانوں اور تحصیلوں میں رشوت اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کی کمی اس کی بڑی مثالیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کوئی بڑی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی اور نا ہی کوئی صنعت نہیں لگ رہی اور پچھلے وعدے محض خاک میں مل گئے ہیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ ناقص نظم و نسق کی صورت حال کے سبب کوئی بڑا صنعت کار اتر پردیش میں سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے مسائل سامنے لائیں اور پارٹی کے انتخابی اقدامات میں بھرپور تعاون کریں، تاکہ 2027 میں عوام کی حمایت سے سپا کی حکومت واپس آئے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...