
فیس بک پر جاری اپنے ایک بیان میں ممتا بنرجی نے موجودہ سیاسی ماحول کو انتہائی افراتفری کا شکار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حالات اس قدر خراب ہو چکے ہیں کہ ان کی مکمل عکاسی کے لیے الفاظ بھی ناکافی محسوس ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق مخالفین مسلسل یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پارٹی قیادت اپنے کارکنوں کے ساتھ کھڑی نہیں ہے، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔
انہوں نے ایک رکن پارلیمنٹ پر مبینہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زخمی رکن کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کو بلایا گیا تھا، لیکن دعویٰ کیا کہ بعض اسپتالوں کو علاج نہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ممتا بنرجی نے اس صورتحال کو آمرانہ ذہنیت کی مثال قرار دیا اور کہا کہ جمہوری نظام میں اس طرح کے رویوں کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔






