
نئی دہلی: عید میلاد النبیؐ کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور مختلف سیاسی رہنماؤں نے ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو آج کے دور میں رہنمائی کا ذریعہ قرار دیا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اردو اور ہندی دونوں زبانوں میں خصوصی پیغام جاری کیا۔ اردو میں اپنے پیغام میں انہوں نے کہا، ’’پیغمبر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے یوم ولادت، میلاد النبی کے مقدس موقع پر میں تمام ہم وطنوں، بالخصوص ہمارے مسلم بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔‘‘






