
نئی دہلی: امریکہ کی جانب سے ہندوستانی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف نافذ ہونے کے بعد ملک میں سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بدھ کو مودی حکومت پر شدید حملہ بولا اور کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ میں لئے گئے فیصلے کسانوں کے ساتھ بڑی ناانصافی ہیں۔
کیجریوال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’اگر امریکہ نے ’غنڈہ گردی‘ کرتے ہوئے ہندوتان پر 50 فیصد ٹیرف لگایا ہے تو ہمیں بھی اسی طرح کا سخت قدم اٹھانا چاہئے تھا۔‘‘ ان کے مطابق دیگر ممالک نے ٹرمپ کی یکطرفہ پالیسیوں کا بھرپور جواب دیا اور وہ جھکنے پر مجبور ہوئے، مگر ہندوستان میں اس کے برعکس فیصلے لئے جا رہے ہیں۔






