بادل پھٹنے سے اب تک 38 ہلاکتوں کی تصدیق، 75 سے زائد افراد زخمی، کھڑگے-راہل کا اظہارِ تعزیت

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 14, 2025425 Views


لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے بھی اس حادثہ پر اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے آئی تباہی کے سبب کئی لوگوں کی موت اور متعدد کے لاپتہ ہونے کی خبر بے حد افسوسناک ہے۔ میں متاثرہ کنبوں کے تئیں گہری ہمدردی ظاہر کرتا ہوں اور لاپتہ لوگوں کے جلد ملنے کی امید کرتا ہوں۔‘‘ مشکل حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ’’انتظامیہ سے گزارش ہے وہ راحت و بچاؤ کاری کے عمل میں تیزی لائے۔ کانگریس لیڈران و کارکنان سے بھی التجا ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کریں۔‘‘

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...