’شو پیس‘ کے تصور کو بدلنے والی فنکارہ آج 51 برس کی ہو گئیں

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 5, 2025373 Views


ممبئی: ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ کاجول آج 51 برس کی ہو گئیں ہیں۔ انہوں نے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں الگ مقام بنایا اور اداکاراؤں کو محض ’شو پيس‘ کے طور استعمال کیے جانے کے نظریات کو بدل کر سلور اسکرین پر اپنی ایک مضبوط شناخت بنائی ۔

کاجول پیدائش 5 اگست 1974 کو ممبئی میں ہوئی تھی اور اداکاری کا فن انہیں وراثت میں ملا تھا۔ ان کے والد سومو مکھرجی پروڈیوسر جبکہ ماں تنوجہ جانی معروف فلم اداکارہ ہیں۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ کاجول اکثر اپنی ماں کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتی تھیں اسی وجہ سے ان کا بھی رجحان فلموں کی جانب ہو گیا اور وہ بھی اداکارہ بننے کے خواب دیکھنے لگیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...