دلجیت دوسانجھ کی حمایت میں آئے نصیر الدین شاہ، بولے- ’پاکستانی اداکارہ کی کاسٹنگ کے لیے وہ ذمہ دار نہیں‘

AhmadJunaidJ&K News urduJune 30, 2025367 Views


دلجیت کی فلم میں پاکستانی اداکارہ کے شامل ہونے سے کچھ لوگوں نے ہندوستان میں اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ کئی فلمی ستاروں نے دلجیت کے خلاف بیان دیئے لیکن وہیں کچھ ان کی حمایت میں بھی رہے۔

<div class="paragraphs"><p>نصیر الدین شاہ (فائل)/ Getty Images</p></div><div class="paragraphs"><p>نصیر الدین شاہ (فائل)/ Getty Images</p></div>

نصیر الدین شاہ (فائل)/ Getty Images

user

دلجیت دوسانجھ گزشتہ کئی دنوں سے اپنی تازہ فلم ’سردار جی-3‘ کو لے کر تنازعہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر شامل ہیں۔ حالانکہ فلم کا جب ٹیزر ریلیز ہوا تھا اس میں ہانیہ عامر کا کوئی ذکر نہیں تھا لیکن ٹریلر میں اداکارہ کو دیکھتے ہی لوگوں نے اس کے لیے منفی بولنا شروع کر دیا۔ اب اس فلم اور اس کے اداکار کی حمایت میں نصیر الدین شاہ سامنے آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ دلجیت دوسانجھ کو زبردستی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اپریل میں ہوئے پہلگام حملے کے بعد ہندوستانی حکومت کی طرف سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگا دی گئی تھی لیکن پابندی لگائے جانے کے باوجود دلجیت کی فلم میں پاکستانی اداکارہ کے شامل ہونے سے کچھ لوگوں نے ہندوستان میں اس فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ کئی دوسرے فلمی ستاروں نے دلجیت کے خلاف بیان دیئے لیکن وہیں کچھ ان کی حمایت میں بھی آئے، جن میں نصیر الدین شاہ کا بھی نام شامل ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم کی کاسٹنگ دلجیت نے نہیں کی ہے اس لیے ان کا اس سلسلے میں کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

نصیر الدین شاہ نے اس سلسلے میں اپنے فیس بُک پوسٹ میں لکھا، ’’میں دلجیت کے ساتھ کھڑا ہوں، جملہ پارٹی کا گندی کرتب محکمہ اس پر حملہ کرنے کے موقع کا انتظار کر رہا ہے۔ انہیں لگتا ہے کہ انہیں یہ آخر میں مل گیا ہے۔ فلم کی کاسٹنگ کے لیے وہ ذمہ دار نہیں تھے، ڈائرکٹر تھے، لیکن کوئی نہیں جانتا کہ وہ کون ہے جبکہ دلجیت کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے اور انہوں نے کاسٹ کو قبول کرلیا کیونکہ ان کے دماغ میں زہر نہیں ہے۔ یہ غنڈے کیا چاہتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان پرسنل بات چیت کو بند کریں۔ میرے قریبی رشتہ دار اور کچھ پیارے دوست ہیں اور جب بھی من کرتا ہے ان سے ملنے یا پیار بھیجنے سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا اور ان لوگوں کے لیے میرا جواب جو کہیں گے ’پاکستان جاؤ‘ ، ’کیلاسا جاو‘۔

  فلم کی بات کریں تو اس کا ٹریلر بھی یوٹیوب پر ریلیز نہیں تھا اور نہ ہی اس فلم کو ہندوستان میں ریلیز کیا گیا ہے۔ 27 جون کو فلم نے دنیا کے سنیما گھروں میں دستک دی ہے۔ اس میں پنجابی اداکارہ نیرو باجوہ بھی ہیں۔ فلم میں ہانیہ عامر کے شامل ہونے کو لے کر میکرس کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ پہلگام حملے کے پہلے ہی ہو چکی تھی۔ وہیں فلم کے بڑھتے تنازعہ کے بعد سے نیرو باجوہ نے اپنے انسٹاگرام سے ’سردار جی 3‘ کا سارا پوسٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...