اُترکاشی میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی، زیر تعمیر ہوٹل ملبے میں تبدیل، 9 مزدور لاپتہ

AhmadJunaidJ&K News urduJune 29, 2025359 Views


راحت و بچاؤ کام کے لیے ایس ڈی آر ایف، پولیس اور محکمہ محصولات کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور لاپتہ مزدوروں کے لیے تلاشی مہم جاری ہے۔ یمونوتری قومی شاہراہ پر آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اترکاشی میں بادل پھٹنے کے بعد تباہی کا منظر۔ ویڈیو گریب/یوٹیوب</p></div><div class="paragraphs"><p>اترکاشی میں بادل پھٹنے کے بعد تباہی کا منظر۔ ویڈیو گریب/یوٹیوب</p></div>

اترکاشی میں بادل پھٹنے کے بعد تباہی کا منظر۔ ویڈیو گریب/یوٹیوب

user

 اتراکھنڈ کے اُترکاشی ضلع کے بڑکوٹ تحصیل علاقے میں جمعہ کو سلائی بینڈ کے پاس بادل پھٹنے کے بعد افرا تفری مچ گئی۔ واقعہ کے بعد علاقے میں تباہی جیسے حالات ہیں۔ یہاں 9 مزدوروں کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔ راحت و بچاؤ کام کے لیے ایس ڈی آر ایف، پولیس اور محکمہ محصولات کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

اُترکاشی انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا کہ سلائی بینڈ کے پاس رات 3:12 بجے بادل پھٹنے کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملنے کے بعد ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی طرف سے محکمہ محصولات، ایس ڈی آر ایف اور پولیس ٹیم روانہ ہوئی۔ سلائی بینڈ کے پاس 19 مزدور رہتے تھے جس میں 9 مزدوروں کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔ راحت و بچاؤ ٹیمیں لاپتہ لوگوں کی تلاشی مہم میں لگی ہیں جبکہ 10 مزدوروں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ یمونوتری قومی شاہراہ سلائی بینڈ کے پاس دو-تین مقامات پر ملبہ اور پانی آنے سے رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں این ایچ محکمہ کو جانکاری دے دی گئی ہے تاکہ آمد و رفت بحال ہو سکے۔ وہیں اتر کاشی کے ضلع مجسٹریٹ پرشانت آریہ نے بتایا کہ ضلع کے بڑکوٹ-یمونوتری راستے پر بلی گڑھ میں بادل پھٹنے سے زیر تعمیر ہوٹل سائٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ زیر تعمیر ہوٹل سائٹ پر کام کر رہے 9-8 مزدور لاپتہ ہیں۔ 

اس کے علاوہ کُتھنور گاؤں میں بھی بادل پھٹنے کی وجہ سے لینڈ سلائڈ سے زرعی زمین کو نقصان پہنچا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ مزدوروں کی تلاش تیز کر دی گئی ہے اور مقامی لوگوں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ متاثرہ علاقے کی مسلسل نگرانی رکھی جا رہی ہے اور احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری طرف رودر پریاگ ضلع میں دیر رات سے مسلسل بارش ہو رہی ہے جس سے عام زندگی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ بدری ناتھ ہائی وے پر سیروب گڑھ کے پاس پہاڑی سے ملبہ گرنے کی وجہ سے راستہ بند ہو گیا ہے۔ اس کی وجہ سے عقیدت مندوں کو متبادل راستے ڈونگری پنت-چھانتی کھل-کھانکھرا کے راستے سے ان کے جائے مقام پہنچایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ نے حالات پر نظر بنائے رکھتے ہوئے راحت اور حفاظتی کام شروع کر دیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...