کانگریس کا جنرل انیل چوہان کے انکشاف پر آزاد کمیشن بناکر دفاعی تیاریوں کا جائزہ لینے کا مطالبہ – World

AhmadJunaidJ&K News urduJune 28, 2025360 Views



بھارت کی مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر نے بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل انیل چوہان کے انکشافات پر آپریشن سندور پر سوالات اٹھاتے ہوئے آزاد کمیشن کے ذریعے دفاعی تیاریوں کے جائزے کا مطالبہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے مطالبہ کیا ہے کہ دفاعی ناکامیوں کا غیر جانبدارانہ تجزیہ کے لیے کارگل ریویو کمیٹی کی طرز پر نئی کمیٹی بنائی جائے، پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے تاکہ قوم کو سچ بتایا جاسکے۔

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت نے جنگی صورت حال میں عوام کو لاعلم رکھا، حقائق اب سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کیخلاف لڑائی میں نقصان اٹھانا پڑا ہے، صدر ٹرمپ کی بار بار جنگ بندی پر ثالثی کی بات بھارتی خودمختاری کے لیے خطرہ بن چکی ہے، کیا مودی حکومت نے واقعی امریکا کے کہنے پر جنگ بندی قبول کی؟ مودی صرف مسلح افواج کی بہادری کا کریڈٹ لیتے ہیں مگر پالیسی فیصلوں سے منہ موڑ لیتے ہیں۔

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ جنگ بندی کی شرائط کیا ہیں؟ کب طے ہوئیں؟ عوام کو کیوں اندھیرے میں رکھا گیا؟، ایک ارب 40 کروڑ بھارتی شہریوں کو سیزفائر معاہدے کی تفصیلات جاننے کا پورا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی آزاد کمیشن کے ذریعے دفاعی تیاریوں کے جائزے کا مطالبہ کرتی ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...