گنج پن سے بچنے کے لیے تیل استعمال کرنے والے200 افراد امراض چشم کا شکار – World

AhmadJunaidJ&K News urduJune 26, 2025360 Views



بھارتی ریاست پنجاب میں گنج پن سے بچنے یا بالوں کے جھڑنے سے بچنے کے لیے ناقص تیل استعمال کرنے والے کم سے کم 200 افراد امراض چشم اور جلد میں مبتلا ہوگئے۔

بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بالوں کو گرنے اور جھڑنے سے بچانے کے لیے سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی اور مقامی شوبز شخصیات سمیت دوسری معروف شخصیات کو بھی شامل کیا گیا۔

فیس بک سمیت دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر معروف شخصیات کے دعوے دکھائے گئے کہ انہوں نے فلاں خصوصی تیل استعمال کیا، جس کے بعد ان کے بال گرنا یا جھڑنا بند ہوگئے اور بال پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بالوں کو مضبوط بنانے اور گنج پن سے بچانے والے تیل کی مہم چند ہفتوں تک جاری رکھنے کے بعد سنگرور نامی شہر میں کمپنی کی جانب سے ایونٹ منعقد کیا گیا، جہاں تیل کا استعمال کیا گیا۔

ایونٹ میں درجنوں افراد نے شرکت کی اور پیسوں کے عوض بالوں کو جھڑنے اور گرنے سے روکنے والے تیل کو سر پر لگوایا اور پیسے دے کر چلتے بنے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایونٹ میں تیل لگوانے والے 200 افراد بعد ازاں کچھ ہی گھنٹوں میں آنکھوں کی شدید الرجی اور جلد کی خارش کی شکایت کرنے لگے اور ترتیب وار ان کا مسئلہ بڑھتا چلا گیا۔

الرجی کا شکار ہونے والے مذکورہ 200 افراد میں بعد ازاں سنگین آنکھوں کا انفیکشن ہوگیا اور تمام افراد کو ایمرجنسی میں ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑا، جس کے بعد میڈیا اور مقامی انتظامیہ متحرک ہوئی اور ناقص ہیئر آئل کیمپ لگانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت میں بالوں کو گرنے یا جھڑنے سے بچانے، انہیں گھنا اور مضبوط بنانے سمیت گنج پن سے بچانے والی مصنوعات کا سالانہ کاروبار 282 امریکی ڈالر سے زائد کا ہوتا ہے اور ہر سال اس میں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...