’ہندوستان کی طاقت اس کے تنوع اور بھائی چارہ میں ہے‘، کپل سبل کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کھڑگے کا اظہارِ خیال

AhmadJunaidJ&K News urduJune 13, 2026365 Views


’’ہندوستان کو جوڑنے کا راستہ آئین، سماجی انصاف اور برابری سے ہو کر گزرتا ہے، نہ کہ تقسیم، تفریق اور برتری والی سیاست سے۔‘‘ یہ تبصرہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے معروف وکیل اور سیاستداں کپل سبل کے ساتھ ان کے پروگرام ’دل سے وِتھ کپل سبل‘ میں کیا۔ اس پروگرام میں انھوں نے اپنی زندگی، گزر اوقات اور سیاست پر بہت تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی۔ انھوں نے کپل سبل کے ہر سوال کا بہت واضح اور جامع انداز میں جواب دیا۔

کانگریس صدر نے اس گفتگو کا مختصر حصہ اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کیا ہے، جس کے ساتھ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’کلیان کرناٹک کے لیے آرٹیکل 371(جے) جیسے اقدام نے لاکھوں لوگوں کو مواقع دیے، لیکن آج بھی سب سے بڑی لڑائی آئین کے اس جذبہ کو بچانے کی ہے، جو ہر ہندوستان کو یکساں حقوق اور احترام دیتا ہے۔‘‘ ساتھ ہی وہ لکھتے ہیں کہ ’’جو نظریہ سماج کو جوڑنے کی جگہ تقسیم کرنے کا کام کرتا ہے، وہ ملک کو مضبوط نہیں کمزور کرتا ہے۔ ہندوستان کی اصل طاقت اس کے تنوع اور بھائی چارہ میں ہے۔‘‘

بہرحال، کپل سبل اور ملکارجن کھڑگے کے درمیان ہوئی مکمل بات چیت آپ یہاں پیش کردہ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں، جو موجودہ حالات میں معنی خیز ہی نہیں بہت اہمیت کی حامل بھی ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...