21 افراد ہلاک، غیر ارادی قتل کا مقدمہ درج، میئر نے اعلیٰ سطحی جانچ کا حکم دیا

AhmadJunaidJ&K News urduJune 3, 2026360 Views


دہلی کے مالویہ نگر علاقے میں ایک ریسٹورنٹ میں پیش آئے ہولناک آتشزدگی کے واقعے میں 21 افراد کی موت کے بعد دہلی پولیس نے غیر ارادی قتل اور بھارتیہ نیائے سنہتا کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ دہلی کی میئر پرویش واہی نے پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

میئر نے نگم آیوکت کو خط لکھ کر واقعے کی تفصیلی جانچ کرانے اور تین دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر تحقیقات کے دوران کسی افسر یا ملازم کی غفلت، لاپروائی یا مشتبہ کردار سامنے آیا تو اس کے خلاف قواعد کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...