10 ہزار کروڑ روپے کے ’اے ٹی ایف فنڈ‘ کو کابینہ سے ملی منظوری، بچ جائیں گی 77 لاکھ ملازمتیں!

AhmadJunaidJ&K News urduJune 3, 2026357 Views


کابینہ میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے بتایا کہ آج پی ایم مودی کی صدارت میں کابینہ نے کئی اہم فیصلے کیے جن میں سے ایک اے ٹی ایف کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ایویشن سیکٹر پر اس کے اثرات سے متعلق ہے۔

<div class="paragraphs"><p>طیارہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>طیارہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

google_preferred_badge

ایران-امریکہ جنگ کے درمیان مرکزی حکومت نے ہوا بازی (ایویشن) شعبہ کو بڑی راحت فراہم کی ہے۔ حکومت نے 10 ہزار کروڑ روپے کے اے ٹی ایف (ایویشن ٹربائن فیول) فنڈ کو منظوری دے دی ہے۔ یعنی وزارت پیٹرولیم تیل کمپنیوں (او ایم سیز) کو بغیر کسی سود کے پیشگی رقم فراہم کرے گی۔ یہ مدد اس لیے دی جا رہی ہے تاکہ مغربی ایشیا کے بحران کے سبب ایویشن فیول کی قیمتوں میں ہونے والے شدید اتار چڑھاؤ پر قابو پایا جا سکے اور ایئرلائن کمپنیوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ حکومت کے اس فیصلے سے ایویشن شعبہ سے وابستہ تقریباً 77 لاکھ ملازمتوں کے محفوظ رہنے کی امید ہے۔

کابینہ کی میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے بتایا کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ نے کئی بڑے اور اہم فیصلے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج 6 اہم فیصلوں کو منظوری دی گئی ہے۔ پہلا فیصلہ ہوائی جہازوں کے ایندھن (اے ٹی ایف) کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ایویشن سیکٹر پر اس کے اثرات سے متعلق ہے، جو مغربی ایشیا کے بحران کے باعث پیدا ہوئے ہیں۔ ان اثرات کو کم کرنے کے لیے 10 ہزار کروڑ روپے کا ’اے ٹی ایف پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ‘ قائم کیا گیا ہے۔

منصوبے کی اہم خصوصیات

  • او ایم سیز کو بغیر سود کے ملیں گے 10 ہزار کروڑ روپے: حکومت تیل کمپنیوں کو 10 ہزار کروڑ روپے تک کی مالی مدد فراہم کرے گی۔ اس سے وہ ایئرلائن کمپنیوں کو کم قیمت پر اے ٹی ایف مہیا کر سکیں گی۔

  • بعد میں حکومت کو رقم واپس کی جائے گی: جب بین الاقوامی بازار میں اے ٹی ایف کی قیمتیں کم ہوں گی تو تیل کمپنیاں یہ رقم حکومت کو واپس کریں گی۔ یہ عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پوری رقم وصول نہ ہو جائے۔

  • تمام ہندوستانی ایئرلائنز کو فائدہ: یہ منصوبہ تمام ہندوستانی ایئرلائن کمپنیوں کے لیے دستیاب ہوگا جو اس میں شامل ہونا چاہیں گی۔ اس کا فائدہ گھریلو اور بین الاقوامی دونوں طرح کی پروازوں کو ملے گا۔

  • ایندھن کی نسبتاً مستحکم قیمت: اس انتظام کے تحت ایئرلائنز کو ایندھن کی زیادہ مستحکم اور متوقع قیمت حاصل ہوگی۔ اس سے اچانک قیمتوں میں اضافے کا خطرہ کم ہوگا اور کمپنیاں بہتر مالی منصوبہ بندی کر سکیں گی۔

  • صرف او ایم سیز سے اے ٹی ایف کی خریداری: اس منصوبے میں شامل ایئرلائنز کو زیادہ سے زیادہ 3 سالوں تک صرف سرکاری تیل کمپنیوں سے ہی اے ٹی ایف خریدنا ہوگا۔ اس انتظام کا ہر سال جائزہ لیا جائے گا۔

اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

  • ایئرلائنز کے آپریشن میں استحکام آئے گا۔

  • ہوائی کرایوں میں اچانک بڑے اضافے کے امکانات کم ہوں گے۔

  • گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں کی خدمات برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

  • چھوٹے شہروں، علاقائی اور دور دراز علاقوں کی فضائی رابطہ کاری برقرار رہے گی۔

  • سیاحت، تجارت، ہوٹل انڈسٹری، لاجسٹکس اور سرمایہ کاری جیسے شعبوں کو فائدہ پہنچے گا۔

  • ہوائی اڈوں کے بنیادی ڈھانچے کا بہتر استعمال ممکن ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی ایشیا کے بحران کے سبب اے ٹی ایف کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ مارچ 2026 میں اے ٹی ایف کی بین الاقوامی قیمت تقریباً 60.50 روپے فی لیٹر تھی، جو مئی 2026 تک بڑھ کر تقریباً 142 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ یعنی صرف دو ماہ میں قیمت تقریباً ڈھائی گنا بڑھ گئی۔ ایئرلائنز کے مجموعی آپریٹنگ اخراجات کا تقریباً 40 فیصد حصہ اے ٹی ایف پر خرچ ہوتا ہے۔ ایندھن کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی صورت میں یہ حصہ 60 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستانی ایئرلائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث یورپ، شمالی امریکہ اور وسطی ایشیا جانے والی پروازوں کو طویل راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں، جس سے ایندھن کا استعمال اور اخراجات دونوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہی وجوہات کی بنیاد پر حکومت نے یہ خصوصی راحتی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایئرلائن کمپنیوں، مسافروں اور پورے ہوا بازی شعبہ کو معاشی جھٹکے سے بچایا جا سکے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...