
اس رپورٹ کی تیاری سے قبل یکم اگست 2025 کو نئی دہلی میں ایک قومی سطح کی گول میز نشست منعقد کی گئی تھی۔ اس نشست میں وزارت اقلیتی امور کے نمائندوں، سرکاری افسران، قانونی ماہرین، ماہرین تعلیم، خواتین کے حقوق کے شعبے سے وابستہ افراد، مذہبی اہل علم، سماجی کارکنان اور مختلف شہری طبقات کے نمائندے شریک ہوئے تھے۔
نشست کے دوران مسلم خواتین سے متعلق موجودہ قوانین، ان کے نفاذ، قانونی عمل میں موجود مسائل اور بہتری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ آئینی اور قانونی نظام خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بنیاد فراہم کرتا ہے، تاہم کئی شعبوں میں مزید بیداری، قانونی سہولتوں تک بہتر رسائی اور بعض معاملات میں وضاحت کی ضرورت محسوس کی گئی۔






