6 فٹ نیچے پہنچی جمنا کی آبی سطح، واٹر پلانٹس سے سپلائی 25 فیصد تک گھٹی

AhmadJunaidJ&K News urduMay 25, 2026359 Views


جل بورڈ کے افسران کے مطابق وزیرآباد آبی ذخائر میں عام پانی کی سطح 674.50 فٹ ہونی چاہیے، لیکن جمنا میں پانی کم ہونے کی وجہ سے یہ تقریباً 6 فٹ نیچے گر کر 668.5 فٹ رہ گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیاتصویر سوشل میڈیا

i

user

google_preferred_badge

راجدھانی دہلی میں ہر بار کی طرح اس بار بھی گرمی کا پارہ چڑھتے ہی پانی کی قلت نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے۔ شدید گرمی کے باعث جمنا ندی کے پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہو گئی ہے۔ اس وجہ سے دہلی جَل بورڈ کے وزیرآباد، چندراول اور حیدرپور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس (ڈبلیو ٹی پی) سے پانی کی سپلائی 10 فیصد سے 25 فیصد تک گھٹ گئی ہے۔ دہلی جل بورڈ عام دنوں کے مقابلے روزانہ تقریباً 70 سے 75 ایم جی ڈی (ملین گیلن یومیہ) کم پانی سپلائی کر رہا ہے، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جل بورڈ کے افسران کے مطابق وزیرآباد آبی ذخائر میں عام پانی کی سطح 674.50 فٹ ہونی چاہیے، لیکن جمنا میں پانی کم ہونے کی وجہ سے یہ تقریباً 6 فٹ نیچے گر کر 668.5 فٹ رہ گئی ہے۔ پانی کی اس کمی کی وجہ سے 138 ایم جی ڈی گنجائش والے وزیرآباد پلانٹ سے 15 فیصد، 100 ایم جی ڈی گنجائش والے چندراول پلانٹ سے 10 فیصد اور 242 ایم جی ڈی گنجائش والے حیدرپور پلانٹ سے تقریباً 15 فیصد پانی کی سپلائی کم ہو پا رہی ہے۔ دہلی نے اس بحران سے نمٹنے کے لیے ہریانہ حکومت سے مُنک نہر اور جمنا ندی میں اضافی پانی چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دہلی میں روزانہ تقریباً 1250 ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ جل بورڈ عام طور پر 1002 ایم جی ڈی پانی سپلائی کرتا ہے۔ لیکن ہفتہ اور اتوار کو یہ گھٹ کر محض 928 ایم جی ڈی رہ گیا۔ اس وجہ سے شمال مغربی، وسطی، مغربی، جنوبی، جنوب مغربی دہلی اور این ڈی ایم سی کے کئی وی آئی پی علاقوں میں پانی کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

اس درمیان پانی کی قلت کو لے کر دہلی میں سیاست بھی گرما گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن اسمبلی وشیش روی نے الزام عائد کیا ہے کہ کرول باغ اور پہاڑ گنج سمیت وسطی دہلی میں گزشتہ 10 دنوں سے پانی کی سپلائی ٹھپ ہے۔ دوسری طرف دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں حکومت پانی دینے میں ناکام رہی ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو مہنگی قیمتوں پر بوتل بند پانی خریدنے کے لیے مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...