کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ممبئی انڈینز کو ہرایا، پلے آف کی امیدیں برقرار

AhmadJunaidJ&K News urduMay 21, 2026362 Views


کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ممبئی انڈینز نے آٹھ وکٹ کے نقصان پر 147رنز بنائے۔ کولکتہ نے یہ میچ 4 وکٹ سے جیت لیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

i

user

google_preferred_badge

آئی پی ایل 2026 کے 65 ویں میچ میں، کل یعنی 20 مئی کو ایڈن گارڈنز میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کےآر) اور ممبئی انڈینز(ایم آئی) کا آمنا سامنا ہوا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز انداز میں میچ جیت کر پلے آف کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا۔ کولکتہ کے کپتان اجنکیا رہانے نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ممبئی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147/8 رنز بنائے۔ کولکتہ نے یہ میچ آسانی سے 7 گیندیں باقی رہتے ہوئے جیت لیا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہونے والا یہ میچ کے کے آر کے لیے کرو یا مرو کا معاملہ تھا ۔ اجنکیا رہانے کی زیرقیادت کے کے آر کے پاس فی الحال 13 پوائنٹس ہیں، اور اپنی پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے، انہیں اپنا اگلا میچ اہم فرق سے جیتنا ہوگا۔

148 رنز کے تعاقب میں کولکتہ کی شروعات مایوس کن رہی، فن ایلن صرف 8 رنز بنا کر دیپک چاہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد اجنکیا رہانے 21 رنز بنا کر کوربن بوش کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بوش نے اپنے اگلے اوور میں کیمرون گرین کو غضنفر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ کولکتہ کو پھر آخری اووروں میں دو جھٹکے لگے۔ تیجسوی سنگھ (11) آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔ انکل رائے اور رنکو سنگھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ممبئی کی اننگز کا آغاز تباہ کن ہوا، اس نے صرف 41 رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں۔ ریان رکیلٹن (6)، روہت شرما (15)، نمن دھیر (0)، اور سوریہ کمار یادیو (15) پرآؤٹ ہوئے۔ تلک ورما (20) اور ہاردک پانڈیا (26) اس کے بعد صورتحال کو کسی حد تک مستحکم کرنے میں کامیاب رہے۔ تاہم اس وقت تک ممبئی کے حالات خراب ہو چکی تھی۔ ول جیکس نے تیزی سے اسکور کیا لیکن وہ 14 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ یہ ممبئی کے ٹیلنڈرز کوربن بوش (18 گیندوں پر 32) اور دیپک چاہر (7 گیندوں پر 10) کے تعاون کی بدولت ٹیم 147/8 تک پہنچ گئی۔

کولکتہ کے سوربھ دوبے، کارتک تیاگی اور کیمرون گرین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران سنیل نرین نے اپنے چار اوورز میں صرف 13 رنز دیے، ہاردک پانڈیا کو ایک پر آؤٹ کیا۔ مجموعی طور پر سنیل  کی بولنگ کولکتہ کی اننگز کی خاص بات رہی۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...