سویندو ادھیکاری بنے مغربی بنگال کے پہلے بی جے پی وزیر اعلی، جانیں کیسا رہا ان کا سیاسی سفر؟

AhmadJunaidJ&K News urduMay 9, 2026361 Views


سویندو ادھیکاری طویل عرصے تک ترنمول کانگریس میں رہے اور 2020 تک ممتا بنرجی کی حکومت میں وزیر بھی رہے۔ دسمبر 2020 میں انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی کا دامن تھام لیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>بنگال کے نومنتخب وزیر اعلیٰ سویندو ادھیکاری اور وزیر اعظم نریندر مودی، تصویر بشکریہ @narendramodi</p></div><div class="paragraphs"><p>بنگال کے نومنتخب وزیر اعلیٰ سویندو ادھیکاری اور وزیر اعظم نریندر مودی، تصویر بشکریہ @narendramodi</p></div>

i

user

google_preferred_badge

مغربی بنگال کی سیاست میں آج ایک تاریخی باب کا اضافہ ہوا، جب پہلی بار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت برسراقتدار آئی اور سویندو ادھیکاری نے ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ کولکاتہ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں مغربی بنگال کے گورنر آر این روی نے سویندو ادھیکاری اور ان کے ساتھ 5 دیگر وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ ان کے ساتھ جن رہنماؤں نے وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا، ان میں دلیپ گھوش، اگنیمترا پال، اشوک کیرتنیا، کشودیرام ٹوڈو اور نستھ پرمانک شامل ہیں۔ بی جے پی کی اس تاریخی جیت کے ساتھ ہی ریاست میں پہلی بار کسی دائیں بازو کی پارٹی کی حکومت بنی ہے۔

8 مئی کو بی جے پی قانون ساز پارٹی نے سویندو ادھیکاری کو متفقہ طور پر اپنا لیڈر منتخب کیا تھا۔ اس کے بعد ان کا وزیر اعلیٰ بننا طے پا گیا تھا۔ بی جے پی نے اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت درج کرتے ہوئے ریاست کے اقتدار پر قبضہ جمایا۔ سویندو ادھیکاری کا سیاسی سفر 3 دہائیوں سے زیادہ طویل رہا ہے۔ انہوں نے 1995 میں کانتھی میونسپلٹی سے کونسلر کے طور پر سیاست کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد وہ 3 بار کونسلر رہے اور کانتھی میونسپلٹی کے چیئرمین بھی بنے۔ انہیں 20 سال سے زیادہ کا پارلیمانی تجربہ حاصل ہے۔ وہ 2 بار لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ، 3 بار رکن اسمبلی اور 5 سال تک اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد بھی رہے۔

ریاستی حکومت میں رہتے ہوئے انہوں نے ٹرانسپورٹ اور آبپاشی جیسی اہم وزارتیں سنبھالیں۔ اس کے علاوہ وہ ’ہُگلی ریور برج کمیشن‘ کے چیئرمین بھی رہے۔ ’ہلدیہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی‘ کے سربراہ کی حیثیت سے انہوں نے صنعتی شہر ہلدیہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ کوآپریٹو تحریک میں بھی ان کا بڑا تعاون رہا ہے۔ وہ ایگریکلچر رورل بینک، کانتھی اربن کوآپریٹو اور ودیا ساگر سنٹرل کوآپریٹو بینک کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 15دسمبر 1970 کو مغربی بنگال کے ضلع مشرقی میدنی پور کے گاؤں کرکولی میں پیدا ہونے والے سویندو ادھیکاری نے رویندر بھارتی یونیورسٹی سے ایم اے کی تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ سابق مرکزی وزیر مملکت ششیر ادھیکاری کے بیٹے ہیں اور فی الحال غیر شادی شدہ ہیں۔ سویندو ادھیکاری 2007 کی نندی گرام تحریک کے اہم چہروں میں شامل تھے، جس نے 34 سال پرانے بائیں بازو کے اقتدار کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ طویل عرصے تک ترنمول کانگریس میں رہے اور 2020 تک ممتا بنرجی کی حکومت میں وزیر بھی رہے۔ دسمبر 2020 میں انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی کا دامن تھام لیا تھا۔

قابل ذکر ہے بی جے پی نے حالیہ اختتام پذیر مغربی بنگال اسمبلی انتخاب میں 207 سیٹیں حاصل کر کے سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے 15 سال سے برسر اقتدار آل انڈیا ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کو اقتدار سے باہر کر دیا ہے۔ ترنمول کانگریس اس الیکشن میں محض 80 سیٹیں ہی حاصل کر پائی ہیں۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...