’ہم کتنے احمق ہیں‘، کیرالہ کے انتخابی نتائج کو امریکی ماہر نے بتایا سبق آموز، اپنے ووٹروں پر کسا طنز

AhmadJunaidJ&K News urduMay 7, 2026362 Views


دراصل کیرالہ میں جیسے ہی کانگریس زیر قیادت یو ڈی ایف نے بایاں محاذ کو زوردار شکست دی، مارک ڈوبووٹز اپنے ملک کی حالت دیکھ  کر مایوس ہو گئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنا غصہ نکالا۔ وہ ہندوستان کی تعریف اور امریکہ کی کھینچائی کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’’ہندوستان کمیونسٹوں کو اقتدار سے باہر نکال رہا ہے، جبکہ امریکہ انہیں اپنے شہروں، ریاستوں اور پارلیمنٹ میں اقتدار سونپنے کے لئے منتخب کر رہا ہے۔‘‘ انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ ’’ہاں! ہم اتنے احمق ہیں۔‘‘ مارک ڈوبووٹز کا اشارہ امریکہ میں بڑھتی اس ’پروگریسیو‘ سوچ کی طرف تھا جسے وہ کمیونزم کی ہی دوسری شکل مانتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے صاف کر دیا ہے کہ دنیا اب ہندوستانی رائے دہندگان کی سیاسی فہم کا لوہا مان رہی ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...