تھلاپتی وجئے کی حلف برداری میں پھنس گیا پینچ، پروٹوکول سیکورٹی بھی لی گئی واپس

AhmadJunaidJ&K News urduMay 7, 2026363 Views


گورنر وشوناتھ آرلیکر کے ذریعہ ٹی وی کے سے اکثریت کے لیے ضروری 118 اراکین اسمبلی کی حمایت کا خط طلب کیے جانے کے بعد وجئے کی آج مجوزہ حلف برداری ملتوی ہو گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تمل ناڈو کے گورنر راجندر وشوناتھ سے ملاقات کر حکومت سازی کا دعویٰ پیش کرتے ہوئے تھلاپتی وجئے</p></div><div class="paragraphs"><p>تمل ناڈو کے گورنر راجندر وشوناتھ سے ملاقات کر حکومت سازی کا دعویٰ پیش کرتے ہوئے تھلاپتی وجئے</p></div>

i

user

google_preferred_badge

تمل ناڈو کو آج ایک نیا وزیر اعلیٰ ملنے والا تھا، لیکن حالات اچانک بدلے ہوئے معلوم پڑ رہے ہیں۔ ریاست میں سیاسی ہلچل بہت بڑھ گئی ہے، کیونکہ ٹی وی کے (تملگا ویتری کژگم) چیف تھلاپتی وجئے کی حلف برداری ملتوی ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر وشوناتھ آرلیکر کے ذریعہ ٹی وی کے سے اکثریت کے لیے ضروری 118 اراکین اسمبلی کی حمایت کا خط طلب کیے جانے کے بعد وجئے کی آج مجوزہ حلف برداری ملتوی ہو گئی ہے۔ اس درمیان حکومت کی طرف سے وجئے کو دی گئی پروٹوکول سیکورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔ حالانکہ بنیادی پائلٹ سیکورٹی جاری رہے گی۔

قابل ذکر ہے کہ آج ہی گورنر وشوناتھ آرلیکر روانہ ہو رہے ہیں۔ آرلیکر فی الحال کیرالہ کے گورنر ہیں اور انھیں تمل ناڈو کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ امید کی جا رہی تھی کہ صبح 10 سے 11.30 بجے کے درمیان آج وجئے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیں گے، کیونکہ ٹی وی کے اسمبلی انتخاب میں سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے۔ ٹی وی کے نے کانگریس کے 5 اراکین اسمبلی کی حمایت کے ساتھ مجموعی طور پر 112 اراکین اسمبلی کی حمایت والا خط گورنر کو سونپ بھی دیا ہے۔ چونکہ وجئے 2 سیٹوں سے فتحیاب ہوئے ہیں، اس لیے ٹی وی کے کی سیٹیں 107 مانی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹی وی کے کی بایاں محاذ پارٹیوں، وی سی کے اور پی ایم کے سے بات چیت چل رہی ہے، لیکن کچھ بھی فائنل ہونے میں تھوڑا وقت درکار ہے۔

اس درمیان کانگریس نے گورنر پر حالات کو پیچیدہ بنانے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی پارٹی کے لیڈر کو حکومت بنانے کے لیے مدعو کرنا گورنر کی آئینی ذمہ داری ہے اور اکثریت کے نام پر وجئے کو غیر ضروری طریقے سے پریشان کیا جا رہا ہے۔ گورنر کے رخ کو دیکھتے ہوئے ٹی وی کے نے اس پورے معاملہ میں قانونی ماہرین کی رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بہرحال، آج ڈی ایم کے قانون ساز پارٹی کی میٹنگ بھی ہونے والی ہے، جس میں حزب اختلاف کے قائد کا انتخاب اور پارٹی کی آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اے آئی اے ڈی ایم کے میں بھی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ اس پارٹی نے تو اپنے اراکین اسمبلی کو پڈوچیری کے ایک ریسورٹ میں بھیج دیا ہے تاکہ کسی طرح کی ٹوٹ پھوٹ نہ ہو سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جو اے آئی اے ڈی ایم کے اراکین اسمبلی ریسورٹ میں ہیں، وہ سی وی شنموگم کیمپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ اب تک 28 اراکین اسمبلی پہنچ چکے ہیں اور مزید 4 مزید پہنچنے والے ہیں۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...