کانگریس اقلیتوں کا اپنا گھر ہے، نفرت کی سیاست کے خلاف اتحاد ضروری: عمران پرتاپ گڑھی

AhmadJunaidJ&K News urduMay 5, 2026359 Views


انہوں نے کہا کہ نوجوان بے روزگاری سے پریشان ہیں، کسان بحران کا شکار ہیں اور مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، لیکن ان اہم مسائل پر سنجیدہ گفتگو کے بجائے سماج کو مذہب اور ذات کی بنیاد پر تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق بی جے پی حکومت خوف اور نفرت کی سیاست کو ہوا دے رہی ہے، تاہم ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

عمران پرتاپ گڑھی نے آئین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک آئین کے مطابق چلتا ہے اور کانگریس نے ہمیشہ اس کی حفاظت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی جمہوریت پر خطرہ آیا، کانگریس نے آگے بڑھ کر اسے بچانے کا کام کیا۔ ان کے مطابق آج کچھ طاقتیں آئین کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، مگر کانگریس اس کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے 2024 میں غرور کو مسترد کیا اور 2027 میں اتر پردیش میں مزید مضبوط جواب دیا جائے گا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...